زیرتربیت پولیس اہلکار کو انسٹرکٹر نے تھپڑ ماردیا ویڈیو وائرل

تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک June 03, 2024
اہلکاروں کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹرزمیں ڈرل انسٹرکٹر کی زیرتربیت اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اینٹی رائٹس کورس کے دوران اے ایس آئی حق نواز نے اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔ حق نواز کی جانب سے تھپڑ مارنے پر کورس کرنے والے دیگر اہلکارں نے احتجاج کیا۔ اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

[video width="480" height="832" mp4="https://c.express.pk/2024/06/whatsapp-video-2024-06-03-at-2.30.08-pm-1717411332.mp4"][/video]

آئی جی اسلام آباد نے سید علی ناصر نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کر کے لائن کلوز کردیا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔