بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو کو بہترین لڑکی قرار دے دیا

میں آج بھی سائرہ کو اپنی بیٹی سمجھتا ہوں اور وہ بھی ویسے ہی محبت کرتی ہے، اداکار


ویب ڈیسک June 03, 2024
فوٹو فائل

پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انہیں بہترین لڑکی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے شہروز پر جیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے کبھی کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کے بیٹا اور سائرہ ایک ساتھ پڑھتے تھے جب شہروز نے اس کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم رشتہ لے کر گئے اور پھر بات چیت طے ہوگئی مگر افسوس کہ سائرہ اور شہروز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی

انہوں نے اپنی پہلی بہو سائرہ یوسف کو بہترین خاتون قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی نورے سے آج بھی ویسے ہی پیار کرتی ہے جیسے پہلے کرتی تھی۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ جب سائرہ عمرہ ادائیگی سے واپس آئی تو بہروز انہیں اپنی دوسری پوتی زہرہ کے ساتھ لینے ایئرپورٹ گئے جس کے بعد تینوں نے ایک ساتھ گھنٹوں وقت گزارا۔

اداکار کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ سائرہ یوسف ہر چیز ہونے کے باوجود بھی بالکل ویسی ہی ہے اور بہروز سبزواری نے کہا کہ میں تو آج بھی اُسے بیٹی کہتا اور سمجھتا ہوں اور وہ بھی بالکل ویسے ہی ملتی ہے کیونکہ وہ بہت اچھی لڑکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |