اچھی نیند تنہائی کے احساس کو کم کرنے میں معاون قرار

تنہائی صحت عامہ کا ایک بحران ہے اور اسے بہتر طور پر سمجھنے اور اس کا علاج کرنے کی اشد ضرورت ہے، ماہرین


ویب ڈیسک June 04, 2024
[فائل-فوٹو]

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ جذباتی یا سماجی طور پر تنہا محسوس کرتے ہیں، ان میں یہ احساسات زیادہ نیند لینے سے کم ہوسکتے ہیں بالخصوص نوجوانوں میں۔

'سلیپ' نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بہتر نیند کا تعلق نمایاں طور پر کم جذباتی اور سماجی تنہائی کے احساس سے ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ خاص طور پر کم عمر افراد کو اچھی نیند سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے لیکن عام طور پر ہر عمر کے لوگ اچھی نیند لینے کے بعد خود کو کم تنہا محسوس کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے محقق اور سائنسی امور کے نائب صدر جوزف ڈیزیرزوسکی کا کہنا تھا کہ تنہائی صحت عامہ کا ایک بحران ہے اور اسے بہتر طور پر سمجھنے اور اس کا علاج کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالعہ نیند کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو نوجوانی میں تنہائی سے متعلق جذبات کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ لہٰذا نیند کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششیں آبادی میں تنہائی کے احساس کو دور کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں