ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان

ٹورنامنٹ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کو 10 لاکھ 28 ہزار ڈالر ملیں گے


ویب ڈیسک June 03, 2024
(فوٹو: آئی سی سی)

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں 20 ٹیمیں 28 دنوں تک ایک دوسرے کیخلاف مدمقابل نظر آئیں گی۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 24 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 66 کروڑ 47 لاکھ 24 ہزار سے زائد) کی رقم ملے گی۔ یہ سال 2022 میں ہونے والے آخری ورلڈ کپ سے کئی گنا زیادہ ہے جس میں فاتح انگلینڈ کو 10 لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی رنر اپ ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 35 کروڑ 45 لاکھ 19 سے زائد) کی انعامی رقم ملے گی جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالرز ملیں گے۔

مزید پڑھیں: ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض

دوسرے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھنے والی ہر ایک ٹیم کو 3 لاکھ 82 ہزار 500 ڈالرز (یعنی پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 59 لاکھ 40 ہزار سے زائد)ملیں گے اور جو ٹیمیں نویں اور بارہویں پوزیشن کے درمیان رہیں گی اُنہیں فی ٹیم 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالرز (یعنی پاکستانی روپوں میں 6 کروڑ 85 لاکھ 49 ہزار سے زائد) ملیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ! آئی سی سی کی تجوریاں بھر دے گا

13 ویں سے 20 ویں نمبر پر آنے والی ہر ایک ٹیم کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز (یعنی پاکستانی روپوں میں 6 کروڑ 23 لاکھ 18 ہزار سے زائد) ملیں گے، مزید برآں ہر ٹیم کو سیمی فائنل اور فائنل کو چھوڑ کر ہر جیتنے والے میچ کے لیے اضافی 31,154 ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ایونٹ ہے جس کے ذریعہ دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کو تفریح کا موقع میسر آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں