معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے البم کی کراچی میں تقریب

نئے میوزک البم میں 10 رومانوی گیت شامل ہیں جو سامعین کو پسند آئیں گے، راحت فتح علی خان


Umair Ali Anjum June 22, 2014
راحت فتح علی خان اپنے میوزک البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کے لندن شو میں شرکت کے لئے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کررہے ہیں ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نئے میوزک البم ''بیک ٹو لو'' کی آئیفا ایوارڈز اور لاہورکے بعد کراچی کے ساحلی علاقے میں واقع میکڈونلڈ میں افتتاحی تقریب منعقدکی گئی۔

راحت فتح علی خان کی میکڈونلڈ آمد پرشہریوں نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔ بڑی تعدادمیں راحت کے مداحوں کی شرکت رات گئے تک کراچی کی عوام راحت فتح علی خان سے آٹوگراف لیتی اوران کے ہمراہ تصاویر بنواتی رہی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ ہم سنتے تھے کہ میوزک البم کا دور ختم ہوچکا ہے مگر ''بیک ٹولو'' نے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے اور ان کے گانے سوشل میڈیا کی مختلف سائیڈز پر موجود ہیں جنہیں چند روز میں 35 لاکھ افراد نے دنیا بھر سے لائیک کیا ہے۔ وہ ایکپسریس میڈیا گروپ کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں کہ جس نے ان کے البم کی لانچنگ میں بھرپور تعاون کیا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے ہم میوزک میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں اور نئے آنے والے فنکاروں سے بھی ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان کے نئے میوزک البم میں 10 رومانوی گیت شامل ہیں جو سامعین کو پسند آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔