پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

لیسکو کے چار ڈائریکٹرز مستعفی، ڈسکوز خریداری کے خواہش مند سرمایہ کاروں کے نمائندوں کی نامزدگی پر ملازمین سراپا احتجاج

فوٹو فائل

پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کے تنازع پر لیسکو کے چار بورڈ ممبرز نے احتجاج استعفیٰ دے دیا جبکہ یہ معاملہ عدالت بھی پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا کیونکہ اس معاملے پر بورڈ ممبرز کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔


آج لیسکو کے چار بورڈ ممبران نے احتجاجا اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا اور تحریری استعفیٰ اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا جبکہ گیپکو، میپکو اور آئیسکو کے ممبرز نے نئے بورڈز کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیپکو کے نامزد چیئرمین کنسٹرکشن کمپنی کے مشیر ہیں جبکہ تین کمپنیوں کے نامزد چیئرمین ٹرانسفارمر کمپنی کے ملازم بھی ہیں۔

ڈسکوز کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے نمائندوں کی بورڈ ممبر نامزدگی پر انجینئرز سراپا احتجاج ہیں اور اُن کا مطالبہ ہے کہ متنازع بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دینے کے بجائے اس سلسلے کو روکا جائے۔
Load Next Story