عمانی کپتان کی کینسر کو شکست دے کر کرکٹ میں واپسی
عاقب کے بائیں ٹخنے میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی جس کے سبب وہ ڈیڑھ برس تک کھیل سے دور رہے تھے
عمان کے پاکستانی نژاد کپتان عاقب الیاس کینسر کو شکست دے کر کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ میں عمان کے پاکستانی نژاد کپتان عاقب الیاس کینسر کو شکست دے کر کرکٹ میں واپس آئے ہیں، وہ بیماری کے باعث اپنی ایک ٹانگ کھونے کے قریب بھی رہے۔
اب 31 سالہ کرکٹر کو شوپیس ایونٹ میں ذیشان مقصود کی جگہ قیادت سنبھالنے کا موقع میسر آگیا، عاقب کے بائیں ٹخنے میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی جس کے سبب وہ ڈیڑھ برس تک کھیل سے دور رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی
ماضی کے اس کربناک دور کو یاد کرتے ہوئے عاقب نے بتایا کہ مجھے لگا زندگی اور کرکٹ دونوں ختم ہوگئیں، یہ سب کچھ بہت خوفناک تھا، 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مجھے اپنے ایک اوردوست کے متعلق پتہ چلا تھا جو اسی طرح کے ٹیومر کی وجہ سے دنیا سے چلا گیاتھا، کرکٹ کھیلنا اور دوبارہ اپنے قدموں پر چل پانا تو دور کی بات تھی، اس وقت مجھے یہ فکر بھی لاحق رہی کہ کیا میں زندہ بھی رہوں گا یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے گھروالوں کو صورتحال سے آگاہ کیا تو انھوں نے مجھے واپس پاکستان بلالیا، جہاں لاہورمیں پیچیدہ سرجری ہوئی، پھر میں نے 4 برس بے تحاشہ ٹی 20 کرکٹ کھیلی جس کے بعد اومان کی نمائندگی کیلیے منتخب کرلیا گیا۔