حکومت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے پرعزم ہے وزیر خزانہ
ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے میں پرال اور ریمیٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا جا سکتا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل گورننس کی طرف پیش رفت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے محصولات میں اضافہ میں پرعزم ہے۔
ٹیکنالوجی اور ٹیکس میکنزی اینڈ کمپنی کے ریجنل ہیڈ سے گفتگومیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے میں پرال اور ریمیٹ کے ڈیٹا کو استعمال کیا جا سکتا ہے، بعد ازاں وفاقی وزیر سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر اور پاکستان میں کام کرنے والی کورین کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی.
وزیر خزانہ نے وفد کو ملک میں کلی معیشت کے اہم اشاریوں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مثبت اضافہ پر روشنی ڈالی، وزیر خزانہ نے پاکستان میں کام کرنے والی کورین کمپنیوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو کاروبار کو آسان بنانے کیلیے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔