پاکستان افغانستان کاعارضی داخلہ دستاویز طریقہ نافذ کرنے پر اتفاق

تجارت میں استعمال ہونے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے گا

تجارت میں استعمال ہونے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کی وزارت تجارت نے عارضی داخلہ دستاویز(ٹی اے ڈی )کے طریقہ کار کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں استعمال ہونے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کیا جا سکے۔

وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق افغانستان رجسٹرڈ گاڑیوںکیلیے عارضی داخلہ دستاویز کے لیے درخواستیں پاکستان ایمبیسی کابل اور پاکستان قونصلیٹ، قندھار کی ونڈو نمبر 5 پر روزانہ جمع کی جائیں گی۔


پاکستانی رجسٹرڈ گاڑیوں سے ٹی اے ڈی کے لیے درخواستیں افغانستان قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور میں جمع کی جائیں گی۔ درخواستوں کی وصولی کے بعد پانچ دنوں کے اندر عارضی داخلہ دستاویز جاری کیا جائے گا۔

فیس صرف گاڑی کا عارضی داخلہ دستاویز جاری کرنے کے لیے وصول کی جائے گی تاہم اس گاڑی کے ڈرائیورز اور کلینر کے لیے ٹی اے ڈی پاس مفت ہوگا۔ عارضی داخلہ دستاویز 100 امریکی ڈالر کے عوض جاری کیا جاتا ہے اور اس کی مدت متعدد سفروں کے ساتھ 6 ماہ کے لیے ہے۔
Load Next Story