عمران خان کے کیسز سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے امریکا

سب نے دیکھا عدالتوں نے عمران خان پر عائد الزامات ختم کردئیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک June 04, 2024
مختلف ممالک میں فیصلوں سے متعلق تمام حالات مد نظر رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم پہلے بھی متعدد بار یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔ آپ نے ایسا دیکھا بھی کہ عدالت نے عمران خآن پر عائد الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلوں کے لیے سیاق وسباق اور حالات کا مد نظر رکھتے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں