ریلوے کی نجکاری کے لیے وزارت ریلوے کا سی ای او ریلوے کو مراسلہ

ریلوے میں موجود تمام اثاثہ جات، اخراجات، ملازمین کی تعداد کی تفصیلات طلب

ریلوے میں موجود تمام اثاثہ جات، اخراجات، ملازمین کی تعداد کی تفصیلات طلب (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت کی ہدایات پر وزارت ریلوے نے ادارے کی نجکاری کی تیاریاں شروع کر دیں۔


وزارت ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلوے کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ریلوے میں موجود تمام اثاثہ جات، اخراجات، ملازمین کی تعداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مراسلہ ملنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹر نے اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیں جبکہ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے وزارتِ ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلوے کے نام نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا گیا پاکستان ریلویز کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔
Load Next Story