ملتان اور ڈی جی خان میں دہشتگردی کا خدشہ اہم مقامات پر پاک فوج تعینات
حساس مقامات پر تعینات پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس اورریپڈ ایکشن فورس پرمشتمل ہیں
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے پیش نظر ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کے خدشے کے بعد دونوں شہروں میں اہم مقامات اور حساس تنصیبات پر پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوکمانڈرملتان لیفٹنٹ جنرل عابد پرویز کی قیادت میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں جنوبی پنجاب کےمختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کو حساس مقامات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پاک فوج کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔
حساس مقامات پر تعینات پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس اورریپڈ ایکشن فورس پرمشتمل ہیں جو اہم مقامات کی حفاظت کےساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔