ٹی20 ورلڈکپ محمد عامر نے ہربھجن کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں
فاسٹ بولر کے پاس امریکا کیخلاف میچ میں ریکارڈ برابر کرنے کا موقع
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 ورلڈکپ میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔
محمد عامر ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ملک امریکا کیخلاف میچ میں ایک اور سنگ میل حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، وہ سابق بھارتی اسپنر کے سب سے زیادہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں میڈن اوورز کرانے کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔
فاسٹ بولر 4 سال کے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ سال 2009 میں ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی انگلش کا مذاق! بھارتی صارف کو ڈی ویلئیرز کا کرارا جواب
عامر نے سال 2009 فائنل میں سری لنکا کیخلاف، 2010 کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اور 2016 میں بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشنز میں میڈن اوورز کروائے تھے۔
مزید پڑھیں: اعظم خان تنقید سے مایوس، تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
دوسری جانب ہربھجن سنگھ ورلڈکپ کی 18 اننگز میں 4 میڈن اوور کروا کر ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں، انکے بعد فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکا کے دلہارا فرنینڈو کا ہے جنہوں نے 5 اننگز میں 3، رنگانہ ہیراتھ نے 10 اننگز میں 3 جبکہ محمد عامر نے 17 اننگز میں 3 میڈن اوور کروائے ہیں۔