حافظ آباد میں نہر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 22, 2014
شکل و صورت اور کپڑوں سے تینوں مقتولین ماں بیٹے لگتے ہیں۔۔ فوٹو؛ فائل

لوئر چناب نہر سے ایک خاتون اور دو بچوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں جنہیں گلا گھونٹ کر مارنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینکی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے بی ساگر کے قریب لوئر چناب نہر میں ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں نظر آنے پر مقامی افر ادنے ریسکیو1122 اور مقامی پولیس کو اطلاع کی جس پر ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے سپرد کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 7سے 9سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 35سال کے قریب ہے، شکل و صورت اور کپڑوں سے دونوں بچے خاتون کے ہی لگتے ہیں، تینوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی تاہم گرد و نواح میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |