لاہور خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

مجرم نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کوڑا دان میں پھینک دی تھی، عدالت نے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی


ویب ڈیسک June 04, 2024
فائل فوٹو

خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مجرم کو عدالت نے 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔


ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم دینے کے علاوہ 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔


پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔ مجرم نے قتل کرنے کے بعد لاش کوڑا دان میں پھینک دی تھی۔ مجرم احمد شہزاد کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں 2020 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں