مقدمات کا بوجھ سپریم کورٹ کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی

چھٹیوں کا آغاز15جولائی سے ہوگا، چھٹیوں کے دوران فوج داری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سماعتیں ہونگی


ویب ڈیسک June 04, 2024
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کر دی گئی، چھٹیوں میں کمی زیر التوا مقدمات کے پیش نظر کی گئی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوگا، چھٹیوں کے دوران فوج داری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر مقرر ہونے والے مقدمات کی سماعت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں