جنوبی کوریا میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 5 ساتھی قتل 7 زخمی

اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی تلاش جاری ہے، جنوبی کوریائی حکام


ویب ڈیسک June 22, 2014
فوجی اہلکار کے فرار ہونے کے تمام متوقع راستوں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے، حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

جنوبی کوریا کی فوج کے ایک اہلکار نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب فائرنگ کر کے اپنی ہی یونٹ کے 5 ساتھیوں کو قتل جب کہ 7 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے 23 سالہ فوجی اہلکار لم نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب اپنی ہی 22ویں انفینٹری یونٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد لم اسلحہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی تلاش جاری ہے، اسپیشل کمانڈوز اور آرمی ہیلی کاپٹرز بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ لم کے فرار ہونے کے تمام متوقع راستوں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 1984 میں بھی 22 انفنٹری ڈویزن پر فائرنگ اور گرنیڈ کے حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور پھر حملہ آور نے شمالی کوریا میں پناہ لے لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں