ٹی20 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم
بارش کے باعث میچ کو 10، 10 اوورز تک محدود کیا گیا تھا
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
برج ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اسکاٹش ٹیم نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ کو 10، 10 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
اس سے قبل میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق میچ 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
اسکاٹ لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کی مداخلت پر ایک بار پھر میچ روکنا پڑا۔ میچ روکے جانے سے قبل اسکاٹ لینڈ نے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسکاٹ لینڈ نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا۔ آئرلینڈ کی طرف سے مائیکل جونز نے 45 اور جارج منسی نے 41 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں اسنائپرز تعینات ہوں گے
پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس پر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:
انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، مارک ووڈ، عادل رشید
اسکاٹ لینڈ: جارج منسی، مائیکل جونز، برینڈن میک ملن، رچی بیرنگٹن (کپتان)، میٹ کراس (وکٹ کیپر)، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، بریڈ وہیل، کرس سول، بریڈ کیوری