وزیر داخلہ محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات پاکستان دورے کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے کی کوشش کروں گا، پوپ فرانسس


ویب ڈیسک June 04, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی میں مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان دورے کی دعوت دی ہے۔

ویٹی کن سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے سمیت مباحثے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے اقدام کو سراہا جبکہ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کے دورے کی کوشش کروں گا۔

اس کے علاوہ پوپ فرانسس کا فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاکستان میں مسیح برادری سمیت دیگر اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ حکومت اور ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |