کوئٹہ میں گھر سے میاں بیوی اور بچی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

تینوں کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، ایس پی صدر سرکل محمود نوتے زئی


ویب ڈیسک June 22, 2014
مقتولین کا تعلق سبی سے تھا اور وہ کوئٹہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھے، ایس پی صدر فوٹو؛ فائل

کلی الماس میں ایک گھر سے میاں بیوی اور بچی کی گلے میں پھندا لگی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس پی صدر سرکل محمود نوتے زئی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں ایک گھر سے میاں بیوی اور بچی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تینوں کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔ ایس پی صدر کے مطابق مقتولین سبی کے رہائشی تھے اور ان کا تعلق جاموٹ قبیلے سے تھا، انھوں نے پسند کی شادی کی تھی اور کوئٹہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجوہات پسند کی شادی معلوم ہوتی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں