نائن زیرو پر متاثرین بلدیہ ٹائون کیلیے عطیات جمع کرانیکا سلسلہ جاری
امدادی سامان میںمتاثرہ خاندانوں کیلیے دو ماہ کا راشن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز اور قائد تحریک الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو عزیز آباد پر بلدیہ ٹائون میں رونما ہونیوالے قومی سانحے کے متاثرین کے لیے لگائے گئے کیمپ پر عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
امدادی کیمپ پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیّد مصطفی کمال، ڈاکٹر صغیر احمد، شاکر علی، آصف صدیقی، سلیم تاجک، گلفراز خان خٹک، افتخار اکبر رندھاوا اور ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے عطیات وصول کیے، اس موقع پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم علی رضا اور دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ۔
اراکین رابطہ کمیٹی نے عطیات جمع کرانے والے افراد کا قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا، عطیات جمع کروانے والوں میں ایم کیو ایم لیبر ڈویژن پورٹ قاسم، یو بی ایل، واٹر بورڈ، کے ای ایس سی، نیشنل بینک، پاکستان ریلوے، پی آئی اے، یو بی ایل سمیت مختلف سرکاری ونیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران اور محنت کشوں کے علاوہ نوجوان، بزرگ، خواتین سمیت مختلف قومیتوں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے امدادی کیمپ پر عطیات جمع کرانے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ بلدیہ ٹائون نے سارے شہر کو مغموم کردیا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین قومی سانحے کیلیے امدادی سامان اور ضروریات زندگی کی اشیا کے ٹرک حق پرست اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی روزانہ متاثرین کی رہائشگاہوں پر پہنچارہے ہیں۔
امدادی سامان میںمتاثرہ خاندانوں کیلیے دو ماہ کا راشن اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں، رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ یہ وقت مصیبت زدہ خاندانوں کی عملی خدمت کرنے کا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کا اجر عظیم عطیات جمع کرانے والوں کو ضرور دے گا، دریںاثنا مخیر حضرات کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹائون متاثرین کی امدادکیلیے عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جمعرات کو ساتویں روز بھی جاری رہا۔