کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں بجلی کی فراہمی بحال

فنی خرابی کے باعث مستونگ، بولان، قلات، خضدار، چاغی، قلعہ عبداللہ اور لورالائی سمیت15 اضلاع متاثر ہوئے

کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ٹرانس میشن لائن میں خرابی دور کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی بحال کردی، ترجمان کیسکو فوٹو؛ فائل

گڈو، اوچ اور سبی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی دور کئے جانے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ گڈو، اوچ اور سبی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث صوبے کے 15 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس کے باعث مستونگ، بولان، قلات، خضدار، چاغی، قلعہ عبداللہ اور لورالائی سمیت صوبے کے 15 اضلاع متاثر ہوئے تھے تاہم عملے کی جانب سے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجلی ایک مرتبہ پھر بحال کردی گئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں واشک، خاران، سبی اور زیارت بھی شامل ہیں جہاں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہوگئی تھی۔


واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں تاہم مین ٹرانسمیشن لائنز میں فنی خرابی دور کئے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر بجلی بحال کردی گئی ہے۔

Load Next Story