این بی پی کا دبئی میں الانصاری ایکسچینج کے اشتراک سے لیبر کیمپ کا انعقاد
اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے
نیشنل بینک آف پاکستان نے الانصاری ایکس چینج یو اے ای کے اشتراک سے دبئی کے ڈلسکو کیمپ ( القوز) میں لیبر کیمپ کا انعقاد کیا۔
لیبر کیمپ کے انعقاد کا مقصد دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان این بی پی کے برانڈ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ایونٹ کے دوران این بی پی گروپ چیف، انٹرنیشنل، فنانشل انسٹی ٹیویشن اینڈ ریمیٹنسز ریاض حسین نے قانونی ذرائع ترجیحی طور پر این بی پی کے ذریعہ ترسیلات زر اپنے وطن بھیجوانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔