جلسے کی آڑ میں کسی کو اسلام آباد میں مارچ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے چوہدری نثار
غیرآئینی طور پرحکومت گرانے کا دعویٰ کرنے اور اس طرح کا عزم رکھنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی جلسے کرنے کی ہر ایک کو اجازت ہے لیکن جلسے یا دھرنے کی آڑ میں کسی کو دارالحکومت میں مارچ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کا کہنا ہے کہ اس وقت سیکیورٹی اداروں کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پرمرکوز ہے لہذا اس موقع پر طاہرالقادری خلل کیوں ڈالنا چاہتے ہیں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسے کرنے کی ہر ایک کو اجازت ہے لیکن کوئی غلط فہمی اور شک و شبہ میں نہ رہے جلسے یا دھرنے کی آڑ میں کسی کو اسلام آباد میں مارچ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے لاہور آنے پر حکومت کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے لیکن اگر انہوں نے لاہور ہی جانا ہے تو اسلام آباد آنے کی کیا منطق ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ غیر آئینی طور پر حکومت گرانے کا دعویٰ کرنے اور اس طرح کا عزم رکھنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ طاہرالقادری اور ان کے ساتھیوں کو لاہور پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جس کے باعث ایئر پورٹ آج رات سے غیرمتعلقہ افرادکے لئے بند کردیا جائے گا اور صرف مسافروں کو ٹکٹ دکھانے کے بعد ایئرپورٹ جانے کی اجازت دی جائے گی۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے ایپرن پر فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ایئرپورٹ کے اردگرد پانی کی سبیلیں یا ٹھیلے لگانے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔