
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے میگا ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو پرائیوٹ و کمرشل ڈنر میں شرکت کی اجازت دے سکتا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ڈنر کیلئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے اوقات کار تبدیل کیے، براہ کرم کرکٹ پر توجہ دیں! رقم خود بخود آجائے گی۔
مزید پڑھیں: "بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن، گانا گائے تو نور جہاں! ایسا نہیں ہوسکتا"
سابق کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوائیوٹ ڈنر 2 جون کو شیڈول تھا جس میں حارث رؤف، عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان خان نے شرکت کرنا تھی۔ ڈنر میں شرکت کے خواہشمند افراد کیلئے انٹری فیس کے طور پر 25 ڈالر فی بندہ دینا تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر انجرڈ
واضح رہے کہ قومی ٹیم کل (جمعرات) 6 جون کو امریکا کیخلاف میدان میں اُترے گی۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔