زنگ لگنے دو الجزائر میں اسرائیلی مصنوعات کیخلاف مہم میں تیزی

الجزائر میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم تیز ہوگئی


ویب ڈیسک June 05, 2024
الجزائر میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم تیز ہوگئی

الجزائر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے اگلے مرحلے میں ''اسے زنگ لگنے دو'' کے نعروں کے ساتھ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر میں جہاں جہاں معروف برانڈز کی کولڈز ڈرنکس کے اشتہارات، پوسٹرز اور ڈسپلے ہیں وہاں وہاں شہریوں نے اسے زنگ لگنے دو کے بینرز لگا دیے۔

بائیکاٹ مہم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین سمیت معصوم شہریوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل اور اس کے حامیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

اس بائیکاٹ مہم نے دنیا بھر میں ان معروف کولڈ ڈرنکس برانڈز اور فاسٹ فوڈز ریسٹورینٹس کے بزنس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث انھیں اپنے کئی آؤٹ لیٹس بند کرنا پڑ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان برانڈز نے غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کی کھل کر حمایت کی تھی جس پر ان کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور ان عوام نے ازخود ان کی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ مہم چلائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں