پولیس حخام نے نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری وحوالگی کے لیے خیبرپختونخواہ پولیس کو مراسلہ ارسال کیا جس میں ملزمان کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق نو مئی کے واقعات میں ملوث 89 اشتہاریوں کی لوکیشنز ٹریس کرلی گئیں ہیں، اشتہاری ملزمان خیبرپختونخوا میں روپوش ہیں۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پناہ لینے والوں میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر سمیت متعدد رہنما و کارکنان شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلیے فہرست کے پی پولیس کو بھیج دی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، خیبرپختونخوا سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب پولیس نے سانحہ نو مئی کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کے پی پولیس سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔