الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے،استدعا
اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کےخلاف درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کے باوجود درخواستوں کو کل سماعت کیلیے مقرر کیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کل تینوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نےاعتراضات کےساتھ درخواست کو کل سماعت کےلیےمقررکردی۔
مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوارشعیب شاہین،علی بخاری،عامرمغل نے دائر کیں جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اُدھر الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے خلاف کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک کیس زیرالتواہے اُس وقت تک الیکشن ایکٹ آرڈیننس پرحکم امتناع دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے