ٹک ٹاک پر متعدد ہائی پروفائل اکاؤنٹس ہیک
ہیکرز نے ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسج فیچر میں نقص کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہیک کیے
ہیکرز نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسج فیچر میں نقص کی نشان دہی کرتے ہوئے متعدد ہائی پروفائل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہیک کر لیے۔
زیرو ڈے ولنریبلیٹی نامی سیکیورٹی کے اس مسئلے کو ریئلٹی ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن سمیت سی این این اور سونی کے آفیشل اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مسئلے کو مستقبل میں واقع ہونے سے روکنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور فی الوقت کمپنی ہیک کیے جانے والے صارفین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم نشانہ بننے والے برانڈز اور سلیبریٹی اکاؤنٹس کی تعداد جانتی ہے۔ کمپنی نے مستقبل میں ایسا نہ ہونے دینے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔
ٹک ٹاک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پلیٹ فارم اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے مخلص ہے اور مزید کسی غیر مستند سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جاری رکھے گی۔