یوٹیوب نے تخلیق کاروں کے لیے جدید سہولت متعارف کرا دی
متعارف کرایا جانے والا فیچر تخیلق کاروں کو نئی ویڈیوز کے خیالات کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی تجاویز دے گا
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے کونٹینٹ بنانے والوں کو جدید اے آئی سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں۔
رپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم نے یوٹیوب اسٹوڈیو اینیلیٹکس میں 'انسپیریشن ٹیب' کا اضافہ کیا ہے جو تخیلق کاروں کو نئی ویڈیوز کے خیالات کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی تجاویز دے گا۔
پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوب نے اپنے ریسرچ ٹیب کو بدل کر ّانسپیریشنٗ کر دیا ہے جس کے سامنے آنے والے نتائج میں سرچ ٹرینڈز کے اور 'بریک آؤٹ' ویڈیو کلپس شامل ہوں گے۔
یوٹیوب کے مطابق بریک آؤٹ ویڈیوز مماثلت رکھنے والے دیگر چینلز کی ان ویڈیوز کو واضح کریں گی جن کی کارکردگی اچھی رہی ہوگی۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد تخلیق کاروں کو ان کے جیسے چینلز کے متعلق کلی فہم فراہم کرنا ہے کہ ان کے ناظرین میں کیا چیز مقبول ہو رہی ہے۔
بالاآخر، پلیٹ فارم پر ایسا اے آئی فیچر شامل کر دیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار سرچ بار میں ایک عنوان درج کریں گے اور یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت کا نظام تخلیق کار کے چینل کے ناظرین کی دلچسپی کے مطابق مشورے اور نوٹس فراہم کرے گا۔