کینو کے چھلکے صحت کے لیے کتنے مفید ہیں

سائنس دانوں نے تحقیق میں ایسے مرکب کی نشان دہی کی جو نقصان دہ کیمیاء کی پیداوار کو روک سکتے ہیں

یونیورسٹی آف فلوریڈا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینو کے چھلکے قلبی صحت کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق قلبی مرض مردوں، عورتوں اور دیگر رنگ و نسل کے لوگوں میں موت کا سب سے بڑا سبب ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیٹ کے کچھ بیکٹیریا قلبی مرض کے لیے ہاضمے کے عمل کے دوران مخصوص اجزاء کو استعمال کرتے ہوئے ہموار کرتے ہیں۔ اس دوران یہ بیکٹیریا ٹرائی میتھائلین این-آکسائیڈ (ٹی ایم اے او) پیدا کرتے ہیں۔ ٹی ایم اے او کی مقدار مستقبل میں قلبی مرض کی پیش گوئی کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق میں سائنس دانوں نے فائٹو کیمیکلز سے بھرپور کینو کے چھلکے کے ایکسٹریکٹ (ماحصل) میں موجود ٹی ایم اے او کی پیداوار کم کرنے کی صلاحیت کا مطالعہ کیا۔


تحقیق میں سائنس دانوں نے دو طرح کے ایکسٹریکٹ، پولر فریکشن اور نان پولر فریکشن کی آزمائش کی۔

تحقیق میں شامل ایک سائنس دان یو وینگ کا کہنا تھا کہ یہ فریکشنز حاصل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے پولر اور نان پولر محلول کا استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ دیکھیں کہ آپ کی سلاد میں پانی یا سرکہ موجود ہے تو وہ پولر فریکشن ہے جبکہ پانی کے علاوہ کوئی بھی چیز اگر تیل میں ہے تو وہ نان پولر فریکشن ہے، جو محلول استعمال کیے گئے وہ پانی یا تیل کے عین مطابق نہیں تھے بلکہ ان کی پولیریٹی ایک جیسی تھی۔

نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ چھلکوں کے نان پولر فریکشن ماحصل نے مؤثر انداز میں نقصان دہ کیمیاء کی پیداوار کو روکا۔

محققین نے چھلکوں کے پولر فریکشن ماحصل میں فیرولوئے پیوٹریسین نامی ایک مرکب کی نشان دہی بھی کی جو ٹی ایم اے کی پیداوار میں ذمہ دار خامروں کی مزاحمت کرتا ہے۔
Load Next Story