اسرائیل کا لبنان کی رہائشی عمارتوں پرآتش گیر سفید فاسفورس سے حملہ

سفید فاسفورس انسانی گوشت اور ہڈیوں کو جلا سکتا ہے، عالمی تنظیم کی رپورٹ


ویب ڈیسک June 06, 2024
فاسفورس کیمکل کا استعمال اسموک اسکرین کے طور پر کیا،اسرائیل کا دعویٰ:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیل کا لبنان میں حملے کے دوران آتش گیر سفید فاسفورس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پانچ قصبوں اور دیہاتوں میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں آتش گیر سفید فاسفورس گولے استعمال کیے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جرم ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفید فاسفورس کیمیکل انسانی گوشت اور ہڈیوں کو جلا سکتا ہے اور عمارتوں کو آگ لگا سکتا ہے۔ مقامی آبادی نے فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز لبنان کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر سفید فاسفورس کے گولے گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کیمیکل کو صرف اسموک اسکرین کے طور پر استعمال کیا گیا ہے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس کا استعمال نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |