بلوچستان سے ڈھائی کروڑ روپے کی 8 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر سیمنٹ، کرش اسٹون سے لدے ٹرالرز کی تلاشی لی تو چھالیہ برآمد ہوئی


ویب ڈیسک June 06, 2024
کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر سیمنٹ، کرش اسٹون سے لدے ٹرالرز کی تلاشی لی تو چھالیہ برآمد ہوئی

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیمنٹ، کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی ترسیل کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر سیمنٹ، کرش اسٹون سے لدے ٹرالرز کی تلاشی لی گئی تو چھالیہ برآمد ہوئی جو کرش اسٹون کے نیچے اور سیمنٹ بیگز کے درمیان چھپائی گئی تھی۔

8 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ بلوچستان سے ٹرالرز کے ذریعے کراچی لائی جارہی تھی۔ برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز نے مقدمہ درج کرکے دونوں ٹرالر اور چھالیہ ضبط کرتے ہوئے سامان کو اے ایس او گودام منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں