پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے حتمی پلان کیلیے کمیٹی تشکیل
کمیٹی 2 ہفتوں میں پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی
پاک پی ڈبیلیو ڈی بند کرنے کے لیے حتمی پلان بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے بند کرنے کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔
کمیٹی کے چئیرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہوں گے۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکریٹری پاور کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔ کمیٹی 2 ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی۔