بجلی مزید مہنگی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائن لائف صارفین پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک June 06, 2024
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا:فوٹو:فائل

مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائن لائف صارفین پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں