پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی حکومت کو ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز

اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے، تجویز


Staff Reporter June 06, 2024
اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے، تجویز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔

یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے۔

اسی طرح شیئرز کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کو متناسب کیا جائے اور شیئرز پر سی جی ٹی غیر منقولہ پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کے مطابق ہونا چاہئے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کے ریٹ میں تضادات کو ختم کیا جائے، پی ایس ایکس میں ڈیری ویٹوز اور فیوچر کنٹریکٹس پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس کو کم کیا جائے۔

تجاویز میں REIT ریٹ اسکیم کی تشکیل کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر پر ایڈوانس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |