راحت فتح علی خان کی نئی البم ’’بیک ٹو لو‘‘ کی شاندار افتتاحی تقریب

تقریب ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے منعقد کی گئی، سی ویو پر میکڈونلڈمیں مداحوں نے شاندار استقبال کیا


Umair Ali Anjum June 23, 2014
تقریب ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے منعقد کی گئی، سی ویو پر میکڈونلڈمیں مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میں ایکسپریس میڈیاگروپ کاانتہائی متشکروممنون ہوں کہ جنھوں نے میرے ساتھ اس البم کی لانچنگ میں بھرپورتعاون کیا۔

ہم سنتے تھے کہ میوزک البم کادورختم ہوچکاہے مگربیک ٹولونے پوری دنیامیں دھوم مچائی ہے اورمیرے گانے سوشل میڈیاکی مختلف سائیٹس پر موجود ہیں جن پرچندروزمیں ساڑھے 3ملین افرادنے دنیابھرسے لائیک کیا ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کراچی کے علاقے سی ویو پر میکڈونلڈ میں ایکسپریس میڈیاگروپ کے تعاون سے اپنے نئی میوزک البم ''بیک ٹو لو '' کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔



اس موقع پر راحت فتح علی خان کے پرستاروں ، مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنے ساتھ پاکر بے انتہا خوش تھے۔ یاد رہے کہ کراچی میں افتتاح سے قبل ''بیک ٹو لو'' کی آئیفا ایوارڈ اور لاہور میں بھی افتتاحی تقاریب ہوچکی ہیں۔ راحت فتح علی خان کی میکڈونلڈآمدپرشہریوں نے ان کا بھرپوراستقبال کیا۔ رات گئے تک کراچی کی عوام راحت فتح علی خان سے آٹوگراف لیتی اورانکے ہمراہ تصاویر بنواتی رہی۔



اس موقع پرراحت فتح علی خان نے قرعہ اندازی بھی کی اور لندن میں جلد منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کرنے والے خوش نصیب کا نام خود پکارا۔ انھوں نے کامیاب ہونے والی خاتون سعدیہ حسین کو فون کال کرکے آگاہ کیا اور مبارکباد بھی دی اورکہاکہ آپ کانام یوکے کے لیے نکلاہے اورآپکے سفری اخراجات اوررہائش کی ذمے داری ہماری ہے۔



میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میرے نئے میوزک البم بیک ٹولومیں 10 رومانوی گیت شامل ہیں جوسامعین کوپسندآئینگے۔ پاکستان میوزک انڈسٹری کادنیامیں کوئی ثانی نہیں ہے ہم میوزک میں اپنامنفردمقام رکھتے ہیں اورنئے آنے والے فنکاروں سے بھی ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کے دوران راحت فتح علی خان اپنے گیت گنگناتے بھی رہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں