ریاست مخالف ویڈیو عمران خان کا ایک بار پھر شامل تفتیش ہونے سے انکار

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے ٹیم کے تمام سوالات کے جواب اپنے وکلا کی موجودگی میں دینا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک June 06, 2024
(فوٹو: فائل)

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پرایف آئی اے کی ٹیم ایک بار پھر عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی مگر انہوں نے دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

عمران خان نے تفتیش میں شامل ہونے کو اپنے وکلاء کی موجودگی سے مشروط کردیا، جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحریری انکار وصول کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ذاتی ایکس اکاونٹ سے ریاست مخالف مواد کی تشہیر پر تعاون نہیں کررہے، تفتیشی ٹیم پہلے بھی آئی تھی مگربانی پی ٹی آئی نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

قبل ازیں ایف آئی اے کی دو رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پرسوالات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز اور سب انسپکٹر منیب احمد شامل تھے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چندروزپہلے بھی ایف آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا تھا اورسوالات کے جواب دینے سے انکارکردیا تھا۔

اس وقت بھی بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے ٹیم کے تمام سوالات کے جواب اپنے وکلا کی موجودگی میں دینا چاہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |