بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی انیل کپور کریں گے

سیزن 1 کی میزبانی معروف فلمساز کرن جوہر نے کی جبکہ دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان نے نبھائی

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹار انیل کپور پہلی مرتبہ ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی کریں گے۔

جیو سینما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انیل کپور کی تصویر کے ساتھ اداکار کی سیزن 3 کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی معروف فلمساز کرن جوہر نے کی تھی جبکہ دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان نے نبھائی۔








View this post on Instagram


A post shared by JioCinema (@officialjiocinema)






واضح رہے کہ شو کے امیدواروں کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن لوگ اس کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، شو 21 جون سے نشر کیا جائے گا۔
Load Next Story