پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا
کمونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم1، 30 مئی کوخلامیں بھیجا گیا تھا،ملک میں تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت میسرآسکےگی، سپارکو
پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والاکمونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمینی مدار میں پہنچ گیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 30 مئی کو خلا میں بھیجا جانے والا پاکستان کا دوسراکمونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون اپنے زمینی مدارمیں پہنچ گیا، پاک سیٹ ایم ایم 1 زمین سے38ہزار786کلومیٹرکی بلندی پرموجودہے۔
سیٹلائٹ زمینی مدار میں 2۔38 مشرق پر موجود ہے،5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم 1 مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے جس کے ذریعے ملک کےطول وعرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولرپینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ ارضی مدارمیں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے اس پر مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔