سلامتی کونسل کی مسلسل رکنیت حاصل کرنا قابل فخر لمحہ ہے وزیر اعظم

اقوام متحدہ میں 182 ووٹ امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 06, 2024
—فائل فوٹو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سال 2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مسلسل آٹھویں بار سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا یقیناً ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے جبکہ اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب

ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پوری قوم کے لے خوشی کا موقع ہے اور سفارتی سطح پر پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں