بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا
انہوں نے یہ کارنامہ ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انجام دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
جمعرات کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
اس میچ میں انہوں 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت کا ٹی20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست
بابر اعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے نیویارک اسٹیڈیم کی پچ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4066 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا ہے۔
ویرات کوہلی 118 میچز میں 4038 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔