آئی سی سی نے نیویارک اسٹیڈیم کی پچ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی

اس اسٹیڈیم کی پچ نمبر چار پر گزشتہ روز بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا

فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک اسٹیڈیم کی وکٹ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نیویارک میں قائم نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران پچ میں وہ تسلسل نہیں دیکھا جس کی توقع تھی۔

آئی سی سی نے کہا کہ مذکورہ گراؤنڈ میں شیڈول کیے گئے بقیہ میچز کیلئے وکٹ کے معیار بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بدھ کو ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں: "میں آل راؤنڈر ہوں، بالر کیوں لکھا"

واضح رہے کہ ایک روز قبل نساؤ اسٹیڈیم میں پچ نمبر چار پر آئرلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے آئرلینڈ کو 96 پر آل آؤٹ کیا اور انڈیا نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹیم کا ہوٹل تبدیل کریں! چیئرمین پی سی بی کا آئی سی سی کو دو ٹوک پیغام

میچ کے دوران بھارتی بلے باز روہت شرما بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کی انگلی جسپرت بمرا کی خطرناک باؤنسر سے زخمی ہوگئی تھی۔
Load Next Story