ایل پی جی کا بحران تیار ڈسٹری بیوٹروں کی ہڑتال کی دھمکی

امپورٹ ڈیوٹی 8 سے 18 فیصد کرنے سے ایل پی جی عوام کی پہنچ میں نہیں رہیگی، عرفان کھوکھر

امپورٹ ڈیوٹی 8 سے 18 فیصد کرنے سے ایل پی جی عوام کی پہنچ میں نہیں رہیگی، عرفان کھوکھر فوٹو: فائل

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے حکومت کی جانب سے ایل پی جی پر امپورٹ ڈیوٹی 18 فیصد کرنے پر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے حکومت کی جانب سے ایل پی جی پر امپورٹ ڈیوٹی 8فیصد سے 18 فیصد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ ڈیوٹی بڑھنے سے ایل پی جی کا بحران بھی تیار ہے۔ ڈیوٹی بڑھنے سے ایل پی جی فی کلو گرام 14 روپے اور سلنڈر 164 روپے سے زیادہ مہنگا ہو جائے گا اورسوئی گیس کے بعد ایل پی جی بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔ اس سے گھریلو کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین پر بھی مزید بوجھ پڑ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈروں نے وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ کر فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اگر حکومت نے ٹیکس بڑھانے کے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو پھر عید الضحٰی سے قبل ہی ہڑتال کریں گے۔
Load Next Story