کراچی کے لیے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، نیپرا نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک June 07, 2024
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنر پر نہیں ہوگا:فوٹو:فائل

کراچی کے لیے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ جون میں میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ اور جولائی میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ ستمبر میں ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں