لاہور مویشی منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم خرم ناصر سے لاکھوں روپے جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا
آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے منڈی شاہ پورکانجرہ میں کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈی میں جعلی کرنسی استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی (او سی یو) چوہنگ فاروق اصغر اعوان کے مطابق گرفتار ملزم خرم ناصر سے لاکھوں روپے جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم مویشی منڈی میں جعلی کرنسی سے جانوروں کی خریداری کر رہا تھا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی (او سی یو) آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی کارروایاں جاری رہیں گی۔
ڈی آئی جی (او سی یو) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔