غیر قانونی بھرتیاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتیں منظور

اراکین اسمبلی ڈاکٹر امجد علی اور شرافت علی پر سوات میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام پر مقدمہ درج ہے ، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک June 07, 2024
فائل فوٹو

غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔


اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی بھرتی سے متعلق مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی ڈاکٹر امجد علی اور میاں شرافت علی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اسپیشل جج صلاح الدین نے کی۔


عدالت نے ڈاکٹر امجد علی اور میاں شرافت علی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔


دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ ڈاکٹر امجد علی اور شرافت علی پر سوات میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ دونوں اراکین اسمبلی کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن سوات میں مقدمہ درج ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں