غزہ جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ حماس کی عسکری قیادت کا مؤقف سامنے آگیا

مصر نے دیگر جماعتوں الفتح، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین سے بھی بات چیت کی

مصر نے دیگر جماعتوں الفتح، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین سے بھی بات چیت کی

امریکی صدر جوبائیڈن کی غزہ میں جنگ بندی کے روڈ میپ پر حماس کے عسکری قائد یحییٰ السنوار نے مذاکرات کے ثالثوں کو اپنا مؤقف بتا دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یحییٰ السنوار نے مذاکرات کاروں سے کہا کہ ہم جوبائیڈن کے سیز فائر روڈ میپ کو اس وقت تک قبول نہیں کریں گے جب تک اسرائیل مستقل جنگ بندی کا یقین نہیں دلاتا۔

رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے بھی مذاکرات کے ثالثوں کو آگاہ کردیا ہے کہ امریکی روڈ میپ پر وہ حماس کے جواب کا ہفتے کے روز انتظار کریں گے۔ بصورت دیگر جنگ میں تیزی لائی جائے گی۔

مصر کی مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی جماعتوں الفتح، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے وفود کی مصر کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے وسیع ملاقاتیں اور رابطے ہوئے ہیں۔


مصری میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے علاوہ مصر سے حماس کی قیادت نے بھی بات چیت کی ہے اور جنگ بندی معاہدے سے متعلق مثبت اشارے دیے ہیں۔

مصر نے حماس کے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال سے متعلق بات چیت اور جنگ بندی کے امور طے کرنے کے لیے ملکی دورے کی بھی دعوت دی۔

مصر کے ایک مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس آنے والے دنوں میں جنگ بندی کی تجویز کے حوالے سے باضابطہ طور پر اپنا ردعمل پیش کرے گی۔

 
Load Next Story