ورون دھون کی اپنی بیٹی کیساتھ پہلی ویڈیو وائرل

ورون دھون اور نتاشا کے ہاں 3 جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی

ورون دھون نے جنوری 2021 میں اپنی دوست نتاشا دلال سے شادی کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اُن کی اہلیہ نتاشا دلال کی اپنی نومولود بیٹی کے ہمراہ پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا اور اُن کی ننھی پری کو آج جمعے کے روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون دھون اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھائے اہلیہ کے ہمراہ اسپتال سے باہر آتے ہیں اور پھر اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی میڈیا کے ویڈیوگرافرز نے دور سے بنائی جبکہ ویڈیو میں اداکار کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آیا۔

ورون دھون کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھ کر مداح کافی خوش ہوگئے ہیں اور ویڈیو میں تبصرے کرتے ہوئے اس جوڑی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





واضح رہے کہ ورون دھون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی اہلیہ کے ہاں 3 جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔








View this post on Instagram



A post shared by VarunDhawan (@varundvn)




یاد رہے کہ ورون دھون نے جنوری 2021 میں اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال سے شادی کی تھی۔
Load Next Story