سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بغیر کسی رد و بدل کے برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2362ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 243000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 208333روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے پر مستحکم رہی۔